دیار شب
قسم کلام: اسم ظرف زماں
معنی
١ - رات کا وقت، (مجازاً) تاریک لمحہ۔ ہر وقت سوال تھا یہ لب پر شب خون کوئی دیار شب پر ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٥٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'دیار' کے ساتھ فارسی زبان سے اسم جامد 'شب' لگا کر مرکب اضافی بنایا گیا ہے۔ 'دیار' مضاف اور 'شب' مضاف الیہ ہے۔ اردو میں ١٩٨٤ء کو "سمندر" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر